گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 300 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ،کورونا وائرس میں مبتلا مزید 4 مریض جاں بحق ،ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 970 ہو گئی، کورونا کے علاج کیلیے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 44 مریض زیر علاج ہیں، این سی او سی

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 300 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 300 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 247، پنجاب میں 8 ہزار 805,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 600، اسلام آباد میں 2 ہزار، 706 بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 267، آزاد کشمیر میں 27 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 970 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص شدہ ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 92 کورونا کے مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 881 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299، بلوچستان میں 12 ہزار 879، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 903، اسلام آباد میں 15 ہزار 649، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 118، پنجاب میں 96 ہزار 832 اور سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 298 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 403 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 199 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 250،اسلام آباد میں کل 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 63 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے ایک مریض گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں 26 لاکھ 42 ہزار 28 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 44 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں