گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی

Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔9مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1362زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1322ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں566 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔796 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 783 ڈرائیوز،54 کم عمرڈرائیور، 438 مسافر اور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 283 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت286 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 93 حادثات میں94 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ 85 حادثات میں 82 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔