گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 2751 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، 75 افراد کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ،ملک بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار 92 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار 92 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، 1568 وینٹیلیٹرز کوویڈ 19 کے مریضوں کے …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار 92 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، 1568 وینٹیلیٹرز کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے مختص، 420 وینٹیلیٹرز استعمال میں ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 2751 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 75 افراد کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 23ہزار255 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سندھ کے 9ہزار 860، پنجاب کے 8ہزار 55، کے پی کے کے 2ہزار 366، اسلام آباد کے 2ہزار70، بلوچستان کے 2، آزاد کشمیر کے 415 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں24لاکھ3ہزار 599 مصدقہ کیسز ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1485، بلوچستان کے 11ہزار99 ، گلگت بلتستان کے 1619، اسلام آباد کے 13ہزار 829، کے پی کے، کے 29ہزار 406، پنجاب کے85ہزار 261 اور سندھ کے ایک لاکھ 900 شامل ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات ہزار 58 ہوچکی ہیں جن میں سندھ کی 1677، پنجاب کی 1972، کے پی کے کی1063، اسلام آباد کی 146، بلوچستان کی 125، گلگت بلتستان کی34 اور آزاد کشمیر کی 41 اموات شامل ہیں۔ اب تک 15 لاکھ 14ہزار858 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی 733 ہسپتالوں میں 4565 مریض زیر علاج ہیں۔