گزشتہ 9 ماہ کے دوران 1 کروڑ11 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا ، رپورٹ

96
خیبرپختونخوا

پشاور۔ 27 ستمبر (اے پی پی):محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران 3369 غیر ملکی سیاحوں سمیت 1 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 535 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔سیاحتی مقامات پر ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد پر مبنی رپورٹ جنوری 2023 سے لیکر 24 ستمبر2023 تک کی اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات کی سیر کی جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیر وتفریح کیلئے آئے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں،282 غیرملکی جبکہ 9 لاکھ 57 ہزار 743 ملکی سیاحوں نے سیروتفریح کیلئے دیر اپر کارخ کیا، 386 غیر ملکی سیاحوں جبکہ 26 لاکھ 94 ہزار 396 ملکی سیاحوں نے مالم جبہ کی سیر کی، 208 غیرملکی سیاح گلگت آئے جبکہ 34 لاکھ 71 ہزار 788 ملکی سیاحوں نے گلگت کے پرفضاء مقامات کارخ کیا،641 غیر ملکی سیاح چترال آئے جبکہ 33 ہزار 249 ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی،

اسی طرح 1 ہزار 265غیرملکی سیاحوں جبکہ 4 لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے ۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 587 غیرملکی جبکہ 35لاکھ31ہزار976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نئے مقامات پر کیمپنگ پوڈز نصب کئے ہیں، امسال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔