اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ24گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں کورونا سے کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا، کورونا کے 7023 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 173 پازیٹیو آئے اور شرح 2.4 فیصد رہی ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ …
گزشتہ24گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں کورونا سے کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا،انشاء اللہ مل کر اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور رحمت سے اس وباءکو شکست دیں گے، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ24گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں کورونا سے کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا، کورونا کے 7023 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 173 پازیٹیو آئے اور شرح 2.4 فیصد رہی ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے 10780 ٹیسٹ ہوئے ہیں ان میں سے 713 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ پازیٹیو ریٹ 6.8 ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاط میں کمی نہ کیجیے، ہم انشاء اللہ مل کر اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور رحمت سے اس وباءکو شکست دیں گے۔








