گستاخانہ خاکوں، چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی مصر کے سفیر طارق دروگسے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصر کے سفیر طارق دروگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مصر کے شیخ الازہر کی جانب سے چارلی ہیبڈو اور فرانس کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان مفتی اعظم مصر شیخ الازہر احمد الطیب کے فیصلے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصر کے سفیر طارق دروگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مصر کے شیخ الازہر کی جانب سے چارلی ہیبڈو اور فرانس کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان مفتی اعظم مصر شیخ الازہر احمد الطیب کے فیصلے کو سراہتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مصر کو متفقہ حکمت عملی اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے گستاخانہ خاکوں، چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کریں گے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ نمایاں مسلم شخصیات کی مسیحی اور یہودی مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی و یہودی مذہبی رہنمائوں کو باور کرایا جائے کہ ایسے اقدامات مذہبی منافرت اور عالمی امن کےلئے نقصان دہ ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان شیخ الازہر مصر سے ٹیلیفون پر بات کریں گے۔ مصر کے سفیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مسلم امہ کو متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے حمایت کے اعلان پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا