گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید

63
گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید
سی پیک کے تحت بلوچستان میں اربوں ڈالر کے گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے زیر سایہ معدنیات کی ایگزیکٹو کمیٹی میں گلابی نمک کا معاملہ زیر غور ہے، ا

س کی برآمد سے متعلق تفصیلی غور و خوض کے باعث پالیسی وضع کی جائے گی۔ قبل ازیں تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی نعمتوں سے مالا مال ہے، پاکستان میں نمک کا دوسرا بڑا ذخیرہ کھیوڑہ میں ہے، ہمارا گلابی نمک بڑا اثاثہ ہے۔ سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ گلابی نمک کے کئی طبی فوائد ہیں۔