32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگلوبل ساؤتھ کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق  زیادہ اعلی معیار، کم لاگت...

گلوبل ساؤتھ کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق  زیادہ اعلی معیار، کم لاگت اور پائیدار انفراسٹرکچر فنانسنگ فراہم کرنا ہوگی، چینی صدر کی نیو ڈویلپمنٹ بینک کے دورہ کے موقع پر گفتگو

- Advertisement -

شنگھائی۔29اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی میں برکس ممالک کے نئے ترقیاتی بینک کا دورہ کیا اور  بینک کی صدر دلما روسیف کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے قائم کئے جانے والا پہلا کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے۔ میزبان ملک کی حیثیت سے چین نیو ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ   تعاون کو مضبوط بنانے اوراس  بینک کے ذریعے دیگر رکن ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی منصوبوں کے اشتراک  کا خواہاں ہے۔

ہمیں گلوبل ساؤتھ کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق  زیادہ اعلی معیار، کم لاگت اور پائیدار انفراسٹرکچر فنانسنگ فراہم کرنا ہوگی۔ ترقی پذیر ممالک کو ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ماحول دوست اور کاربن کے کم اخراج پر مبنی تبدیلی کو تیز کرنے میں مدد کے لئے مزید سائنس اور ٹیکنالوجی فنانس اور گرین فنانس منصوبوں کو نافذ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے  کی اصلاحات میں گلوبل ساؤتھ کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے گلوبل ساؤتھ کی آواز  بلند کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

دلما روسیف نے کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا۔ یک طرفہ تحفظ اور خود پسندی بین الاقوامی قوانین کے اختیار کو ختم کرتی ہے ،صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو کمزور کرتی ہے۔ چینی حکومت  گلوبل ساؤتھ کے مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرتے ہوئے کثیرالجہتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے اور بین الاقوامی انصاف کا مضبوطی سے دفاع کرتی ہے، جو  عالمی برادری کے لئے ایک مثال ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589560

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں