گلوبل سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو مندی کا رجحان

73
امریکی مرکزی بینک

نیویارک ۔20اکتوبر (اے پی پی):گلوبل سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انتہائی مندی کا رجحان رہا ۔ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے افراط زر کی شرح بدستور بلند رہنے کے حوالے سے بیان کے بعد وال سٹریٹ سٹاک مارکیٹس گراوٹ کی لپیٹ میں آگئی ۔وال سٹریٹ کے ڈو جونز انڈکس میں 0.8 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈکس میں 0.9 فیصد کمی آئی دوسری طرف ناسداک انڈکس کے شیئرز بھی 0.1 فیصد سلپ کر گئے ۔

امریکی کمپنیوںمیں ٹیسلا کی شیئر پرائس میں 9.3 فیصد کمی آئی تاہم سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کےشیئرز کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یورپی سائیڈ پر ایف ٹی ایس سی 100 انڈکس 1.2 فیصد،فرینکفرٹ ڈی اے ایکس انڈکس 0.3 فیصد اور پیرس سی اے سی 40 انڈکس 0.6 فیصد تک ڈائون ہوئے،ایشیائی پیسیفک سٹاک مارکیٹس میں مرکزی ٹوکیو نکی 225 انڈکس ،شنگھائی کمپوزٹ 1.7 فیصد جبکہ ہانگ کانگ انڈکس 2.5 فیصد گراوٹ کے شکار رہے۔