23.2 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںگلوبل واٹر آرگنائزیشن نے ریاض سے آپریشن کا آغاز کردیا، وفاقی وزیر...

گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے ریاض سے آپریشن کا آغاز کردیا، وفاقی وزیر آبی وسائل کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے اپنے آپریشن کا آغاز کردیا۔ یہ پیش رفت پانی کے عالمی سطح پر مسائل حل کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی جانب اہم قدم ہے۔پاکستان گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفاضلی کی دعوت پر آرگنائزیشن کی لانچنگ کیلئے ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور پانی کے مسائل بارے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے گلوبل واٹر آرگنائزیشن کے چارٹر پر دستخط کئے۔

- Advertisement -

یہ چارٹر پانی کی قلت، وسائل کے پائیدار انتظام اور خصوصی طور پر بارانی اور پانی کی قلت سے دوچار علاقوں میں ماحولیاتی مسائل سے عہدہ برآ ہونے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔

پاکستان نے گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا ذیلی دفتر پاکستان میں قائم کرنے کی پیشکش بھی کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفاضلی کی زیرنگرانی اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603966

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں