26 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںگلو کار ، فنکار برادری ، شاعر و ادیب اور معاشر ے...

گلو کار ، فنکار برادری ، شاعر و ادیب اور معاشر ے کا ہر طبقہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):گلو کار اور فنکار برادری سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزمانا نہیں، امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں ،ہم ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں کیا۔ استاد حامد علی خان نے کہا کہ کوئی بھی کمزور نہیں ہوتا، کسی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ، ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں ۔ اداکار اشرف خان نے کہاکہ ہم ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

- Advertisement -

معروف کمپیئر ساجد لودھی نے کہا کہ ہم ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور اس کی پوری صلاحیت رکھتےہیں ، لیکن ہم امن چاہتے ہیں ، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ اداکار نبیل ظفر نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو 25 کروڑ پاکستانی یہ جنگ لڑیں گے ۔انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘‘ کے نعرے سےکیا ۔

گلو کارہ شبنم مجید نے اپنے مخصوص لہجہ میں گنگناتے ہوئے کہا کہ ہمارا پاکستان امن کا گہوارہ ہے ،ہم ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئےتیار ہیں لیکن ہم امن چاہتے ہیں اور اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ اداکار افتخار افی نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ایک ہیں اور ہر طرح کی جاحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتےہیں ، ہر کسی کیلئے امن چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ ہم ہر طرح کی جارحیت کے جواب کیلئے تیا ہیں لیکن ہم امن چاہتے ہیں ، اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ سندس جمیل نے کہاکہ پوری دینا جانتی ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ،پاکستان نے ہمیشہ پیار ، محبت ، بھائی چارے اور دوستی سمیت امن کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن یہ بات جان لے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بہت اچھے طریقہ سے جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کوہماری ضرورت پڑی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سینئر اداکار مسرت مصباح نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں لیکن ہم امن پسند ہیں اور ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہاکہ میں اپنی عظیم مسلح افواج کویہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیا ر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے اور ہر قسم کی صورتحال ، جنگ ہو یا امن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ہم امن چاہتے ہیں ، لیکن امن کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے ۔

ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں ۔ڈاکٹر عروبہ طارق نے کہاکہ ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں ، ہم ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ اداکار یاسر قریشی نے کہاکہ ہمارے ہمسایہ ملک کے ارادےنیک نہیں ، پاکستان کی حکومت ہو یاعوام ،سب امن پسند ہیں اور ہم خاص طور پر چاہتے ہیں کہ ہمسایوں سے ہمارےتعلقات اچھے ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم کسی بھی شرارت کا جواب نہیں دیں گے ۔

اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب ایسے ہی دیا جائے گا جیسا پہلے دیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پوری پاکستانی قوم کو فخر اور یقین ہے ، ہم جارحیت میں پہل نہیں کریں گے ، لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔

معروف شاعر و ادیب اصغر ندیم سید نے کہاکہ میں ہر طرح کی جارحیت کے خلاف ہوں ، امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے پنجابی زبان میں اپنے مخصوص لہجہ میں کہا کہ بلھےشاہ کی دھرتی نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا ہے جبکہ ہمارا ہمسایہ ملک جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے ، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارےپیار اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ پوری دنیا میں امن رہے تاہم جب غیرت کا معاملہ ہو تو ہماری قوم غیرت پر قربان ہونا بھی جانتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591680

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں