گلگت،ریسکیو 1122کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

74
ریسکیو

گلگت ۔9اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122شجاع عالم کی سربراہی میں ریسکیو 1122کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تمام اضلاع کے آفیسران کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اس اجلاس میں تمام اضلاع کے آفیسران نے شرکت کی جبکہ سکردو کے آفیسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے آفیسران نے اپنے ضلع میں ریسکیو1122 کی مجموعی کارکردگی، ایمرجنسی گاڑیوں،کنٹرول روم اور دیگر مشینری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار قدرتی آفات،حادثات اور دیگر ایمرجینسیز میں بروقت ایمرجنسی سروس کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ایک فلاحی ادارہ ہےاور انسانی خدمات کا ایک عظیم فریضہ سر انجام دے رہا ہے جو کہ اجر وثواب کے ساتھ ساتھ ایک مقدس پیشہ بھی ہے۔

اس لئے ریسکیورز اس ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ریسکیو1122نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو درپیش مسائل کو بروقت حل کر کے ریسکیو سروسزکو مزید فعال بنایا جائے گا۔اجلاس کے دوران سردیوں میں ایمرجنسیز کے حوالے سے کنٹجنسی پلان ترتیب دیا گیا جس کے تحت کسی ناگہانی آفات کے دوران مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل سے عوام کو مزید سہولیات مل سکیں گی۔