گلگت۔15ستمبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاک چین اقتصادی راہداری کی دہائی کے تناظر میں پائیدار سیاحت کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عنوان پر دو روزہ شاندار بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی نے ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان،بی ڈبیلواو ریسرچ پاکستان اینڈ کنیڈاکے اشتراک سے کیاہے۔
دو روزہ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل سی پیک سیل ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر صفدر علی شاہ،وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔ان کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی افسران، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے زمہ داران،بین الاقوامی ماہرین تعلیم وتحقیق، مختلف شعبہ جات کے زمہ داران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی پیک سیل ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر صفدر علی شاہ اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پیک کی دہائی کے تناظر میں پائیدار سیاحت کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے سی پیک کی تناظر میں اپنے آپ کو تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط قریبی دوستی کا مظہر ہے۔
اس سے قبل دیگر مقررین جن میں گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سید مختار جیلانی ڈائریکٹر بی ڈبیلواو ریسرچ پاکستان اینڈ کنیڈا، ڈاکٹر فقیر ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر،کانفرنس کوآرڈینیٹرو فوکل پرسن ڈاکٹر سید آفتاب عالم ودیگر غیرملکی و ملکی ماہرین تعلیم وتعلم نے سی پیک کی دہائی کے تناظر میں پائیدار سیاحت کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پیراہوں پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کے پہلے روز مختلف ٹیکنکل سیشن بھی ہوئے جن میں ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ٹیکنکل سیشن کے دوران شرکاء نے پیک کی دہائی کے تناظر میں پائیدار سیاحت کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سولات بھی پوچھے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی کانفرنس 15ستمبر کو بھی جاری رہے گی۔جس میں ماہرین پاک چین اقتصادی راہداری کی دہائی کے تناظر میں پائیدار سیاحت کے ذریعے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عنوان اپنے ماہرانہ آراء کا اظہار کریں گے۔کانفرنس کے دوران چائنہ سٹیڈی سنٹر KIUکی جانب سے سلک روٹ ری وزٹ کے عنوان پر تصنیف کردہ کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔