اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کے چئیرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری منصوبے میں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سی پیک کے ذریعے مقامی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے دیگر افرادکو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔