گلگت بلتستان میں 7جون کو عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات ،، پولنگ سٹیشنز کی حساسیت کے لحاظ سے درجہ بندی کی حتمی فہرست جاری
گلگت۔ 06 جون (اے پی پی):گلگت بلتستان میں 7جون کو عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق صوبے بھر میں کل 1391 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 488 نارمل، 349 حساس اور 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، اضلاع کے لحاظ سے ضلع گلگت میں کل 253 پولنگ سٹیشنز میں سے 51 نارمل، 48 حساس اور 154 انتہائی حساس، ضلع غذر میں کل 207 پولنگ سٹیشنز میں سے 83 نارمل، 52 حساس اور 69 انتہائی حساس،ضلع نگر میں کل 85 پولنگ سٹیشنز میں سے 28 نارمل، 39 حساس اور 18 انتہائی حساس، ضلع ہنزہ میں کل 88 پولنگ سٹیشنز میں سے 33 نارمل، 31 حساس اور 24 انتہائی حساس،ضلع سکردو میں کل 208 پولنگ سٹیشنز میں سے 88 نارمل، 51 حساس اور 69 انتہائی حساس، ضلع شگر میں کل 71 پولنگ سٹیشنز میں سے 31 نارمل، 23 حساس اور 17 انتہائی حساس،ضلع کھرمنگ میں کل 43 پولنگ سٹیشنز میں سے 12 نارمل، 10 حساس اور 21 انتہائی حساس، ضلع گانچھے میں کل 154 پولنگ سٹیشنز میں سے 89 نارمل، 39 حساس اور 26 انتہائی حساس،ضلع استور میں کل 108 پولنگ سٹیشنز میں سے 40 نارمل، 34 حساس اور 34 انتہائی حساس،جبکہ ضلع دایامیر میں کل 174 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 33 نارمل، 22 حساس اور 119 انتہائی حساس شامل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے اضافی اور انتہائی سخت انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔









