گلگت بلتستان کا 62ارب 95کروڑ 77 لاکھ 47 ہزار روپے کا بجٹ پیش

گلگت ۔ 21جون (اے پی پی) مالی سال 2019-20 کے لئے گلگت بلتستان کا 62ارب 95کروڑ 77 لاکھ 47ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس میں 17 ارب 40کروڑ ترقیاتی اخراجات کے لئے جبکہ 37 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ 47 ہزار غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں۔وزیر خزانہ اکبر تابان نے اسمبلی میں اس بجٹ کو پیش کیا۔حزب اختلاف کے ممبران نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ …

گلگت ۔ 21جون (اے پی پی) مالی سال 2019-20 کے لئے گلگت بلتستان کا 62ارب 95کروڑ 77 لاکھ 47ہزار روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس میں 17 ارب 40کروڑ ترقیاتی اخراجات کے لئے جبکہ 37 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ 47 ہزار غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں۔وزیر خزانہ اکبر تابان نے اسمبلی میں اس بجٹ کو پیش کیا۔حزب اختلاف کے ممبران نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔اس بجٹ میں6 ارب4 کروڑ 50 لاکھ گندم سبسڈی 1ارب 80 کروڑ گندم کے محصولات کی مد میں مختص کئے گئے ہیں۔مالی سال 2019-20 کے لئے نان ٹیکس آمدن کا حدف 1ارب 87 کروڑ 53 لاکھ 35 ہزار مقرر کیا گیا ہے جو کہ رواں مالی سال کے ہدف سے 20 فیصد زیادہ ہے، رواں مالی سال میں شعبہ تعلیم کے لیے 1ارب 26 کروڑ 11 لاکھ روپے شعبہ صحت کے لئے 85 کروڑ 77 لاکھ روپے محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کے لئے 55 کروڑ 86 لاکھ محکمہ قانون کے لئے 10 کروڑ 41 لاکھ محکمہ اطلاعات عامہ کے لئے 2کروڑ 14 لاکھ محکمہ سروسز کے لئے 2 کروڑ 93 لاکھ شعبہ برقیات کے لئے 2 ارب 99 کروڑ 12 لاکھ روپے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےلئے 10 کروڑ 80 لاکھ شعبہ دیہی ترقی کے لئے 71 کروڑ 23 لاکھ شعبہ زراعت امور حیوانات و مائی پروری کے لئے 36 کروڑ 2 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

Leave a Reply