اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ اب گلگت بلتستان کے عوام کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔ اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو اب ان کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اورہندوستان کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔