اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے خصوصی طور پر سی پیک کے تحت 180میگاووٹ بجلی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”سچ تو یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا 4500 میگا ووٹ کا بڑا منصوبہ بھی سی پیک میں شامل ہے جو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا توانائی کا یہ بڑا منصوبہ گلگت بلتستان کو قومی گرڈ اسٹیشن سے جوڑے گا جس سے ملک کے بڑھتے توانائی بحران کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی