گلگت۔4اگست (اے پی پی):گلگت میں بجلی بحران کے حل کیلئے وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو اور سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ہینزل پاور پر اجیکٹ کے سائیڈ ایریا کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری پاور اور پر اجیکٹ ڈائریکٹر نےمنصو بہ کی ٹیکنیکل تفصیلات،درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ پر اجیکٹ کے فوری مسائل کے حل کیلئے مشاورتی عمل کو جامع سطح پر لے جانے پر اتفاق کیاگیا۔سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ ہینزل پاور پراجیکٹ گلگت کے عوام کی بجلی کی بنیادی ضرورت پوری کریگا۔آج گلگت میں سالانہ 7 میگاواٹ بجلی کی طلب میں اصافہ ہورہا ہے۔یہ منصوبہ گلگت بلتستان کا پہلا دریا پر بنایا جانے والا منصوبہ ہے جو سردیوں میں بھی 80 فیصد سے زائد پیداوار دے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے بجلی کے میگا منصوبوں پر خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا۔