گلین میکسویل نے ورلڈ کپ تاریخ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

263
گلین میکسویل

ممبئی۔۔25اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے سٹار آل رائونڈر گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بدھ کو ارون جیٹلی سٹیڈیم دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے محض 40 بالوں پر 8چھکوں اور9 چوکو لگا کر سنچری سکور کرکے جنوبی افریقی کرکٹر ایڈن مارکرم کا ریکارڈ توڑا، مارکرم نے رواں ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 49 بالوں پر سنچری سکور کرکے عالمی کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

میکسویل نے نیدرلینڈ زکے خلاف اپنی اننگز کی ابتدائی 20 بالوں پر 34 رنز بنائے جبکہ اگلی 20 بالوں پر 67 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کے پاس ہے، انہوں نے50 بالوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی چوتھی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی میکسویل کے پاس ہے جو انہوں نے 2015ء ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 51 بالوں پر قائم کیا تھا۔