33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کی کاشت کیلئے استعمال ہونے والے بیج کی سیڈ گریڈنگ کیلئے...

گندم کی کاشت کیلئے استعمال ہونے والے بیج کی سیڈ گریڈنگ کیلئے محکمہ زراعت کوسیڈ گریڈرز فراہم کر دیئے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):رواں ماہ کے دوران شروع ہونے والی گندم کی کاشت کیلئے استعمال ہونے والے بیج کی سیڈ گریڈنگ کیلئے محکمہ زراعت کو سیڈ گریڈرز فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو گندم کی کاشت سے کم ا ز کم ایک ہفتہ قبل سیڈ کی گریڈنگ کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گندم کی بمپر کراپ کا حصول ممکن ہوسکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکار منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صاف، موٹا،بیماریوں سے پاک، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے مبرا بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اسلئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے زریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے۔ا نہوں نے بتا یا کہ مقامی زراعت آفیسرز (توسیع) کو سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشتکار اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتا یا کہ محکمہ زراعت کے مشوروں کے مطابق گندم کاشت کرنے کے مفید نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس سے غذائی خود کفالت سمیت زیادہ خوشحالی بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی معلومات، مشاورت، رہنمائی یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام5بجے تک ہیلپ لائن 0800-15000پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں