34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںگندم کے پیداواری مقابلوں کے لئے درخواستیں 17 فروری تک جمع کرائی...

گندم کے پیداواری مقابلوں کے لئے درخواستیں 17 فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔8فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات کے تحت گندم کی پیداواری مقابلوں کے لئےلئے درخواستیں 17 فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ہفتہ کو کسانوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلوں کےلئے درخواستیں مطلوب ہیں اور یہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس سکیم کے تحت کسانوں کو ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے پیداواری مقابلہ میں صوبائی سطح پر پہلے نمبر پر آنے والے کو85 ہارس پاور کا ٹریکٹر،دوسرے نمبر پر آنے والے کو75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو50 ہارس پاور کا ٹریکٹر انعام دیا جائے گا، اسی طرح ضلعی سطح پر پہلے نمبرپر آنے والے کو10 لاکھ روپے نقد انعام،دوسرے نمبر والے کو8 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارم حاصل کرنے کےلئے محکمہ زراعت کے دفتر سے رابطہ کریں یا ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 17 فروری تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے دفتر میں جمع کرائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں