گوادر میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد سے خطے میں اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال

کوئٹہ۔ 29اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار اور امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 26 ممالک کے100 سے زائد مندوبین اور اراکین پارلیمنٹ کی ایشیائی …

کوئٹہ۔ 29اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار اور امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 26 ممالک کے100 سے زائد مندوبین اور اراکین پارلیمنٹ کی ایشیائی پارلیمانی کے اجلاس میں شرکت اہلیان بلوچستان کیلئے باعث فخر ہے ۔ پیر کو اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ گوادر نہ صرف پاک چین اقتصادی راہداری کا مرکز بلکہ مستقبل میں تجارتی و سماجی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا گوادر میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا سہرا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے سر ہے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے پورے خطے پر انتہائی مثبت و تعمیری اثرات مرتب ہونگے ۔

مزید خبریں