گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، آئی ایس پی آر

101
آپریشن

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی): گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کےتبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔