- Advertisement -
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وہاں کے بجلی و پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔
بدھ کو ایک بیان میں وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور اور توانائی کے وزرا و سیکرٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے بجلی و پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا، وہاں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
- Advertisement -