کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ عالم چوک بائپاس کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
گوجرانوالہ،کمشنر ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
گوجرانوالہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ عالم چوک بائپاس کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، پیش رفت اور کام کے معیار کا معائنہ کیا۔کمشنر محمد علی نے متعلقہ افسران سے ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کام مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات میسر آ سکیں اور ٹریفک و شہری مسائل میں کمی لائی جا سکے۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بھی جاری کاموں اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔









