گوجرانوالہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹو کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے پنجاب کے معذور افراد میں وہیل چیئرز،آلات سماعت اور دیگر معاون آلات کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، ایس ایس پی پولیس آپریشنز گوجرانوالہ رضوان احمد اور چئیر مین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی و ڈویٹرنل کوآرڈینیٹرٹو منسٹر سوشل ویلفیئر پنجاب رانا یاسر علی خاں تھے انہوں نے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور معاون آلات تقسیم کیے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ پہلی مرتبہ معذور افراد کو مفت آلات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وزیراعلی پنجاب کی طرف سے معاون آلات فراہم ہونے سے اب یہی افراد معاشرہ کے فعال شہری بن سکیں گے. ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ کے 21.رجسٹرڈ افراد کو میرٹ اور شفاف انداز میں وہیل چیئرز اور 2 میں وائٹ کیںن کی تقسیم یقین بنائی گئی۔ چئیر مین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی و ڈویٹرنل کوآرڈینیٹرٹو منسٹر سوشل ویلفیئر پنجاب رانا یاسر علی خاں اورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلئیر مس سمیرا اقبال نے کہا کہ محکمہ کے پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ کسی بھی معذوری کا شکار افراد پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔تحصیل سطح کے دفاتر میں بھی آن لائن رجسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے
محکمہ کے ہیلپ لائن 1312 کے علاوہ فون نمبر04299204148 سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر رفیق ،محکمہ کے افسران،سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔