گورنر، چیف سیکرٹری اور پوری صوبائی حکومت آئین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے،کوئی بحران نہیں ہے، نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر جلد ہو گا،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر، چیف سیکرٹری اور پوری صوبائی حکومت آئین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے،کوئی بحران نہیں ہے۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر جلد ہو گا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کی روح بالکل واضح ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد آئین میں دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔ کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔