کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):مستونگ کے گردکاپ میں شہید کیے جانے والے شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ،فیاض سنبل پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کی گئی ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، کماندر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور سول و ملٹری افسران کی …
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ، کمانڈر12 کور اور آئی جی پولیس کی شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ میں شرکت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):مستونگ کے گردکاپ میں شہید کیے جانے والے شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ،فیاض سنبل پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کی گئی ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، کماندر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور سول و ملٹری افسران کی ایک تعداد وہاں موجود تھی ۔
نماز جنازہ کے بعد شہید ڈی ایس پی کی میت ان کے آبائی علاقے پہنچائی جائیگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز جنازہ میں موجود شہید ڈی ایس پی کے بیٹے اور بھائی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








