24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنربلوچستان کا دورہ روس ، مختلف تقریبات میں شرکت

گورنربلوچستان کا دورہ روس ، مختلف تقریبات میں شرکت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے روس کے سرکاری دورہ کے دوران ر سینٹ پیٹرزبرگ میں مختلف اہم تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کی ،ماسکو میں عالمی شہرت یافتہ کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا، جہاں روس کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ور ثہ کی نمائش کی گئی ہے، انہوں نے روسی فیڈریشن میں مسلمانوں کے مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی وتعلقات، مکالمہ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

گورنر بلوچستان نے روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوروں سے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو ں گی ۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی تین مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیزلسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالملک ترین، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ سمیت مایہ ناز بزنس مین شیخ حیات مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ دورہ پر ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586710

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں