گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے علم فاؤنڈیشن کراچی کے پروگرام ڈائریکٹر شجاع الدین شیخ اور محمدعاطف حلیم کی ملاقات

145

پشاور۔28اکتوبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے گذشتہ روز علم فاؤنڈیشن کراچی کے پروگرام ڈائریکٹر شجاع الدین شیخ اور محمدعاطف حلیم نے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹرپروگرام نے گورنر کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورادارے کی کارکردگی پرروشنی ڈالی۔ گورنرشاہ فرمان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور پروگرام ڈائریکٹر کی جانب سے پیش کئے گئے تجاویزپرعملدرآمد کے سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔