گورنرخیبرپختونخواکی طرف سے ارشداقبال کو انعام سے نوازاگیا

پشاور۔09 نومبر(اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونین  کے زیراہتمام شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ہنرمندوں کے مابین دوسرے ا سکلز ورکرز مقابلہ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنیوالے خیبرپختونخوا کے رہائشی ارشد اقبال(پولیوزدہ) کونقد انعام سے نوازا۔ پیرکے روز پشاور سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال نے گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں …

پشاور۔09 نومبر(اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونین  کے زیراہتمام شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ہنرمندوں کے مابین دوسرے ا سکلز ورکرز مقابلہ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنیوالے خیبرپختونخوا کے رہائشی ارشد اقبال(پولیوزدہ) کونقد انعام سے نوازا۔ پیرکے روز پشاور سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال نے گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں گورنر نے جسمانی معذوری (پولیوزدہ) ہونے کے باوجود صوبہ کانام روشن کرنے پر ارشد اقبال کی تعریف کی اور نقد انعام دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ ارشد اقبال ٹیوٹا کے ذیلی ادارے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ روڈپشاور میں بطور لیکچرر(الیکٹریکل) خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بیجنگ میں 13 ممالک کے درمیان منعقدہ اسکلز ورکرز مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کیاتھا۔