پشاور۔25جون (اے پی پی):گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی کے دستے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردانہ حملے میں پانچ ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہارکیاہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنرشاہ فرمان نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دہشتگردانہ حملے میں شہید ایف سی اہلکاروں کے درجات بلندی کی دعاکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں امن وامان برقرار رکھنے میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔