گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر میں ادا کی

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے عید ملے اور انہیں عید …

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔صدر آصف علی زرداری نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔