گورنرسندھ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ کی ملاقات

104

کراچی۔ 31 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے اسرار خان کاکڑ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ یہ پوری قوم کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ اسرار خان کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر منتخب ہوکر بلوچستان کے لئے نئی تاریخ رقم کی،بلوچستان کے قابل فخر سپوت اسرار خان کاکڑ قوم کا روشن مستقبل ہیں۔