گورنرسندھ سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات،باہمی تعلقات،وفود کے تبادلوں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال

66
ترکیہ

کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاک ترکیہ باہمی تعلقات،مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام یک جان دو قالب ہیں، قدرتی آفات کے موقع پر ترکیہ کی مدد سب سے پہلے پہنچتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام حالیہ زلزلہ کےدوران پاکستانی بھائیوں کی مدد کے مشکور ہیں۔ بعد ازاں ترکیہ کے سفیر نے طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔ وہ قائد روم گئے اور بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء کا جائزہ لیا