گورنرسندھ سے روس کے سفیر کی ملاقات

49
گورنرسندھ سے روس کے سفیر کی ملاقات

کراچی۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے،روسی سفیر کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے،پاک روس دوستی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی سفیر البرٹ پی حوریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں گورنر ہائوس آمد پر روسی سفیر کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور روسی سفیر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر روسی قونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔گورنرسندھ کے ہمراہ روس کے سفیر نے قائد اعظم گیلری کا دورہ کیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں،کچھ عرصہ قبل روس کے ڈپٹی وزیر اعظم بھی پاکستان آئے تھے۔روس کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنرہائو س میں پودا بھی لگایا۔