گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی ملاقات دوطرفہ تجارتی تعلقات ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی۔14 ستمبر(اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr.Holger Ziegeler نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جرمنی تعلقات باہمی اعتماد اور …

کراچی۔14 ستمبر(اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr.Holger Ziegeler نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جرمنی تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں ،وفاقی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کورونا پر کنٹرول اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعہ بھرپور منافع حاصل کر سکتے ہیں، اس ضمن میں حکومت انھیں ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔