گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شجر کاری مہم کے تحت گورنرہاﺅس میں پودا لگایا

کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اتوار کو شجرکاری مہم درخت لگاﺅ پاکستان کے لئے کی مناسبت سے گورنر ہاو¿س میں پودا لگایا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے، وزیر اعظم کے اس مشن میں ہم سب ان کے شانہ بشانہ ہیں، ماحول کو بہتر بنانے میں درختوں کی …

کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اتوار کو شجرکاری مہم درخت لگاﺅ پاکستان کے لئے کی مناسبت سے گورنر ہاو¿س میں پودا لگایا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے، وزیر اعظم کے اس مشن میں ہم سب ان کے شانہ بشانہ ہیں، ماحول کو بہتر بنانے میں درختوں کی افادیت اور اہمیت مسلمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ ، موسمی تغیرات سے ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ایک کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا کیونکہ تیزی سے پگھلتے ہوئے گلشیئرز کے باعث ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس لئے ہمیں پیشگی اس کے تدارک کے لئے پودوں کو لگانا ہوگا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ ایک نیک مقصد ہے جس میں ملک و قوم کا ہی فائدہ ہے ہمیں قومی سوچ اور جذبہ سے اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہئے ۔

مزید خبریں