کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے واٹس ایپ ایپلی کیشن کیو آر کوڈ کا افتتاح کردیا ہے،اب عام افراد گھر بیٹھے واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعہ اپنے مسائل کی شکایات در ج کرواسکیں گے۔جاری اعلامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعہ عوام ابتدائی طو ر پر 9 محکموں کے لئے شکایات درج کرواسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیو آر کوڈ معروف شاپنگ سینٹرز ،ایئر پورٹ،ریلوے اسٹیشنز، شاہراہوں اور دیگر نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری رہے گی