کراچی۔ 03 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔