کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان سے جماعت اسلامی کی امارت سے دیا گیا استعفی واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ آپ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کریں،پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہم پر ہیں ،یہ وقت ہے کہ ہم ملک کے مفاد کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاست دانوں پر ملک کے استحکام کے لئے کام کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔