پشاور۔09 نومبر(اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پشاور میں نئے تعینات ہونیوالے ایران کے قونصل جنرل حامد رضا نے پیرکے روزگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطہ کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ اسلامی برادر ہمسایہ ممالک پاکستان، ایران جغرافیائی حیثیت سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام …
گورنرشاہ فرمان سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔09 نومبر(اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پشاور میں نئے تعینات ہونیوالے ایران کے قونصل جنرل حامد رضا نے پیرکے روزگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطہ کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ اسلامی برادر ہمسایہ ممالک پاکستان، ایران جغرافیائی حیثیت سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کی اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا،گورنرنے کہاکہ خیبر پختونخوا زراعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبہ میں نہایت استعداد کا حامل صوبہ ہے،صوبے میں قدرتی طور پر معیاری اور بہترین فروٹس، شہد اور زیتون پایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن سے سنٹرل ایشیا تک فری تجارتی سنٹر بن سکتا ہے جس سے یہ خطہ معاشی طور پر مضبوط ہوسکتاہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ خطہ میں امن و استحکام کیلئے ہمسایہ اسلامی برادر ممالک کو دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں زراعت و معدنیات کی استعداد سے فائدہ اٹھانے اور متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری و تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام برادر ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔







