گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

سیالکوٹ۔8نومبر (اے پی پی):گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر را باقر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی معیار کا ائرپورٹ بنا کر پاکستان کی جو مثبت تصویر پیش کی ہے اس پر اہل سیالکوٹ مبارک باد مستحق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دررہ کرنے کے بعد ااپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے …

سیالکوٹ۔8نومبر (اے پی پی):گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر را باقر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی معیار کا ائرپورٹ بنا کر پاکستان کی جو مثبت تصویر پیش کی ہے اس پر اہل سیالکوٹ مبارک باد مستحق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دررہ کرنے کے بعد ااپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان مس سیما کامل، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین،مینجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خان، ڈائریکٹر ایکس چینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ ارشد محمود بھٹی، ، ریجنل ہیڈ سینٹرل جاوید احمد بھٹی، چیف منیجر سیالکوٹ ا نصر افتخار بٹ ،جوائنٹ ڈائر یکٹر پروٹوکول محمد عقیل اشرف رانا، ڈپٹی چیف منیجر سیالکوٹ امتیاز علی، اسسٹنٹ چیف منیجر سیالکوٹ صہیب خلیل ، سیکورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ ریاست علی ، سابق چیئرمین سیال نعیم اختر، شیخ محمد یعقوب ، انجنیئرخاور انور خواجہ ، چیف فنانس آفیسر بشیر احمد، منیجر ائرپورٹ ہینڈلنگ سروسز محمدطارق، منیجر بزنس ڈویلپمنٹ عامر محمود ، منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا اور اسسٹنٹ منیجر کسٹمرز سروسز عدنان حمید خلیل اور دیگر حکام موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ ائرپورٹ کے بارے میں جو سنا تھا اب اس کا معیار بذات خود دیکھ کر دلی خوشی اور ایک اطمینان ہو ا کہ اگر بزنس کمیونٹی اتنا خوبصور ت ائر پورٹ بنا سکتی ہے تو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کے لیے اپنا بنک بھی بنا سکتی ہے جو پاکستان کے لیے ایک مزید قابل تقلید مثال بن سکتی ہے۔گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ سیال انتظامیہ کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر نیشنل بنک آف پاکستان کا بوتھ بنوانے اور کسی بھی بنک میں سیال کا اکائونٹ کھلوانے کے لیے تمام ڈائریکٹروں کے دستخط کروانے کی شرط ختم کرانے کا وعدہ بھی کیا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان مس سیما کامل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سیال کی کامیابی ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے ۔ہم سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیتڈ میاں نعیم جاوید نے گورنر اسٹیٹ بنک اور ان کی ٹیم کا سیال کا دورہ کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔ اور کہا کہ سیال نے دنیا بھر جو نام کمایا ہے ضرورت امر کی ہے سرکاری سطح پر اس تشہیر کی جائے۔میاں نعیم جاوید نے اس موقع پر سیال کو درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا اور ان سے درخواست کی وہ ملک اور بیرون ملک جہاں بھی موقع ملے سیالکوٹ ائرپورٹ کی کامیابیوں کا ضرور ذکر کیا کریں جس سے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ میاں نعیم جاوید کوڈ کی وجہ سیال کو ہونے والے مالی نقصان کے ازالے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے تین سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دلانے میں مدد کرنے جبکہ سیالکوٹ کو ایکسپورٹ زون کو درجہ د ینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سابق چیئرمین انجنیئر خاور انور خواجہ نے اسٹیٹ بنک کی طرف ملکی ذخائر کو بڑھانے پر گورنر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گورنر اور ڈپٹی گو رنر میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ قبل از یں گورنر نے اپنے وفد کے ہمراہ ائرپورٹ کا دروہ کیا اور اس کے معیار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔