گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے 23 مارچ کے سلسلہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کوایکسیلینس ایوارڈز اور اعزازات دیئے

223

کوئٹہ۔23مارچ (اے پی پی):گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج منگل کے روز یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص کو قومی اعزازات دیئے گئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں دریان خان،محمد یوسف گچکی، حبیب پانیزئی، فاروق ایغور،پروفیسر ڈاکٹر شرین خان، غزالہ ،سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ ،محمد رفیق شاد جبکہ ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں منیر احمد بادینی، ظفرعلی ظفر،پروفیسر زینب ثناء، محمد نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ،ڈاکٹر عبدالرحمٰن براہوی، اسحاق سوز،ڈاکٹر لیاقت سنی،پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور،محمد علی اختیار،پناہ بلوچ، ممتاز یوسف ،آصف جہانگیر، حبیب الرحمٰن پانیزئی ،امان اللہ ناصر،عارف ضیاء،ڈاکٹر عالم عجیب ،اے ڈی بلوچ، پروفیسرڈاکٹر سلطان الطاف علی، محسن شکیل ڈاکٹر منیر رہیسانی شامل ہیں.۔