گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات

خاران ۔ 08 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی، سابق وفاقی وزیر مملکت میر حاجی احسان اللہ ریکی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک میر الہی بخش ریکی، وائس چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل واشک سردارزادہ داؤد خان حاجیزئی ، میر عارف جان ریکی، چیئرمین حاجی منیر احمد محمد حسنی ، چیئرمین میر شکر اللہ محمد حسنی ، ایڈوکیٹ فدا احمد عیٰسی زئی، میر عبدالواحد عیسی زئی اور دیگر نے ملاقات کی۔

پی ایم ایل این کے رہنماؤں نے جعفر خان مندوخیل کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازایں گورنر بلوچستان کو ضلع واشک کے بنیادی مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا جن میں خاص کر سرحدی تحصیل ماشکیل میں مزہ سر کراسنگ پوائنٹ اور زیرو پوائنٹ کی بندش سمیت خاران بسیمہ روڈ اور چینگر گچک روڈ جبکہ حالیہ سیلابی بارشوں سے ضلع واشک اور ضلع خاران میں زمینداروں کے فصلوں کے نقصان بارے آگاہ کیا گیا ۔