گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی

115
Governor Balochistan Jafar Khan Mandukhel
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔نماز کی ادائیگی کے بعد وہ نماز میں شامل ہونے والے افراد،افسران اور سٹاف کےساتھ گھل مل گئے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔