گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

229

کوئٹہ۔ 09 اگست (اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا کر نیا قابل فخر ریکارڈ قائم کیا، اس طرح انہوں نے ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔