کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو بروز بدھ سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی ہال کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے ساتھ وزیراعلی بلوچستان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔