کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے صوبہ کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔گورنر مندوخیل نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔